اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کے 5 پرائیوٹ ارکان نے جیو نیوز، جیو انٹرٹینمنٹ اور جیو تیز کے لائسنس فوری طور پر معطل کردیئے ہیں۔

اسلام آباد میں پیمرا اراکین نے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج پیمرا کی 97ویں شیڈول کی میٹنگ تھی جس میں صوبہ سندھ سے زیبا حسین، پنجاب سے میاں شمس الرحمان، بلوچستان سے شمع پروین مگسی، خیبر پختونخوا سے فریحہ افتخار اور آزاد کشمیر وگلگت بلتستان سے اسرار عباسی نے شرکت کی لیکن افسوس کی بات ہے کہ اجلاس میں سرکاری ممبران تشریف نہیں لائے، اگر وہ آجاتے تو اچھی روایت کے تحت ہم کوئی متفقہ فیصلہ کرلیتے۔ میاں شمس الرحمان نے کہا کہ اسرار عباسی کے 3 رکنی کمیٹی سے مستعفی ہونے کے بعد کمیٹی غیر فعال ہوچکی ہے جس کے بعد پیمرا رولز کے تحت اس وقت تمام اختیارات اتھارٹی کے پاس ہیں اور آج سرکاری ممبران کی عدم حاضری کے باوجود کورم پورا تھا۔

میاں شمس کا کہنا تھا کہ اجلاس میں تمام اراکین نے متفقہ فیصلہ کیا کہ جیو نیوز، جیو انٹرٹینمنٹ اور جیو تیز کے لائسنس فوری طور پر معطل کئے جائیں اور ان کے دفاتر سیل کردیئے جائیں حالانکہ جیو ٹی وی کے مالک میر شکیل الرحمان نے اپنے پیسے کی چمک دمک سے پیمرا اراکین پر بہت دباؤ ڈالا لیکن اراکین نے اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے جیو ٹی وی کا لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کیا جس پر وہ داد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیمرا کے سرکاری ممبران پر حکومت کی جانب سے دباؤ ہے اس لئے وہ اجلاس میں شرکت کرنے اور کوئی بھی فیصلہ کرنے سے کترا رہے ہیں تاہم 28 مئی کو اتھارٹی کا دوبارہ اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں ہم امید کرتے ہیں کہ سرکاری ممبران بھی شرکت کریں گے اور لائسنس منسوخی کا حتمی اور متفقہ فیصلہ ہوجائے گا۔

PEMRA officials told the media in Pakistan that the broadcasting licenses held by Geo News, Geo Entertainment and Geo Tez have been suspended

PEMRA suspended the Licenses for GEO News, GEO Entertainment and GEO Tez. Decision about cancellation of channels will be taken on 28th May 2014

Search Keywords: pemra, videos, geo news closed, may 20 2014, jang group, suspension of geo news, PEMRA suspended the Licenses for GEO News, GEO Entertainment and GEO Tez

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)