سعید اجمل کے آسٹریلیا میں  ہونے والے بائیو مکینکس لیب کے ٹیسٹ کے مطابق ان کا بازو 39 ڈگری تک گیا  جو کہ کسی طرح بھی مقررہ حد کے قریب نہیں ۔ پی سی بی  نے قومی باؤلر کے ایکشن میں درستگی کے لیے کوششیں شروع کر دیں تاہم کرکٹ بورڈ میں کام کرنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی بھی رائے ہے کہ سعید اجمل کے ایکشن کی رپورٹ کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ سعید اجمل کی اب انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہو سکے گی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے کہا  کہ ماضی میں تین کھلاڑیوں محمد آصف محمد عامر اور سلمان بٹ کی سپاٹ فکسنگ میں پانچ پانچ سال کی سزا سے پاکستانی کرکٹ ختم نہیں ہو گئی تھی اسی طرح سعید اجمل کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا انتظار کیے بغیر ہمیں ورلڈ کپ 2015ء کی حکمت عملی تیار کرنی چاہیے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سعید اجمل کے باولنگ ایکشن کی درستگی کے لیے آج نیشنل کرکپ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ دوسری جانب سعید اجمل پر امید ہیں کہ وہ تین سے چھ ہفتے میں اپنے باولنگ ایکشن کو درست کر لینگے۔

اجمل کو انٹرنیشنل کرکٹ سے علیحدگی کا مشورہ دیدیا
اجمل کو انٹرنیشنل کرکٹ سے علیحدگی کا مشورہ دیدیا

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)