حویلیاں۔ پہلا خاکسارجمیل فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل 23مارچ کو کمیٹی گراوؑ نڈ حویلیاں میں کھیلا جائے گا،فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی سجاد اکبرخان ہونگے۔شاہین سپورٹنگ حویلیاں اور موسیٰ خان فٹبال کلب نوانشہر کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا،شاہین فٹبال کلب حویلیاں کے زیراہتمام کمیٹی گراونڈ حویلیاں میں جاری پہلا خاکسارجمیل میموریل فٹبال ٹورنامنٹ جس میں ہزارہ بھر کی ممتاز ٹیموں نے اپنے کھیل سے شائقینِ فٹبال کو محظوظ کیا اور کھیل کے میدان کو آباد رکھا ایک ماہ سے جاری اس ٹورنامنٹ میں ہزارہ کی دو بہترین ٹیموں شاہین سپورٹنگ کلب حویلیاں اور موسیٰ خان کلب نوانشہر نے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئیں ،منتظمہ ٹورنامنٹ کمیٹی نے 23مارچ کے تاریخی دن کو فائنل کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مہمانِ خصوصی امیداوار صوبائی اسمبلی حلقہ pk38سجاد اکبرخان ہونگے فائنل میچ 23مارچ بروز جمعہ دن 4بجے کمیٹی گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)