حویلیاں ۔صحافی کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، حویلیاں پریس کلب کے صحافیوں سے امید کرتے ہیں کہ ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیتے ہوئے علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار چئیرمین ڈیڈک ایبٹ آباداور پی ٹی آئی کے رہنما سردار ادریس نے حویلیاں پریس کلب میں پریس کلب اور حویلیاں یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کے موقع پر کیا۔ ایک سوال کے جواب میں ایم پی اے سردار ادریس نے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں امیدواروں کے ساتھ ظلم ہے اور ایسا لگتا ہے کہ بغیر کسی حکمتِ عملی کے بے ہنگم حلقہ بندیاں کر دی گئی ہیں۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)