ہزارہ کے روایات و ثقافت پر فخر ہے، فروغ کیلئے ہرممکن کردار ادا کرینگے،سینیٹر طلحہ محمود
اسلام آباد. جے یو آئی (ف) کے سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ اپنی روایات و ثقافت پر فخر ہے، ہزارہ کلچر کے فروغ کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرینگے، ہزارہ کلچر شو ہزارہ کی ثقافت کے فروغ اور ہزارہ کے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے احسن اقدام ہے اس طرح کے پروگراموں سے ہماری ثقافت کو فروغ ملے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی این سی اے میں ہزارہ جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام ہزارہ کلچر شو میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ خطہ ہزارہ سیاحت و ثقافت کی دولت سے مالا مال ہے، اور ہم اسی ثقافت کے امین ہیں اس کی حفاظت کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرینگے،ہزارہ جرنلسٹس فورم نے صحیح معنوں میں ہزارہ کا کلچر متعارف کرایا، آرگنائزرمبارک باد کے مستحق ہیں صدر نیشنل پریس کلب طارق چوہدری نے کہا کہ صحافی اپنے قلم و کیمرہ کے ذریعے اپنے ثقافتی اقدار کی حفاظت کر سکتے ہیں، ہزارہ کلچر کے فروغ کی کوششیں قابل قدر ہیں، جہانداد تنولی نے کہا کہ شو احسن اقدام ہے فن و فنکار کی حوصلہ افزائی کرینگے، ہزارہ کلچرل شو کی کمپیئرنگ کے فرائض شگفتہ خان اور حجاب خان نے سرانجام دیئے جنرل سیکرٹری ہزارہ جرنلسٹس فورم نے ہزارہ کی ثقافت کے حوالے سے ڈاکومنٹری فلم پیش کی، فنکاروں میں راج ولی، ظاہر خان، بشیر گجرہزاروی، اشرف دوتاروی،عثمان ہزاروی، سردار عادل، انس تنولی، باسط و دیگر نے روایتی ماہیوں، ٹپوں، گیتوں سے شرکاء کے دل جیت لئے اور خوب داد وصول کی، تقریب میں پی ٹی آئی رہنما شہزاد گل، ملک اخلاق اعوان، شکیل احمد، صدیق انظر، علی رضا علوی، راجہ جاوید، رانا کوثر، امجد صدیق، ڈاکٹر صداقت، ملک زبیر، انجم عباسی، حسیب عباسی سمیت ہزارہ اور راولپنڈی اسلام آباد کے صحافیوں اور خواتین، بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ہزارہ سٹوڈنٹس کونسل کے طلبہ اور حاضرین میں نوجوانوں نے روایتی رقص پیش کیا اور شرکاء سے داد وصول کی۔اس موقع پر فنکاروں کو فخر ہزارہ ایوارڈ بھی دئیے گئے۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)