ایبٹ آباد(سلیم اختر عباسی)ایس ایچ او تھانہ لورا ہارون خان دبنگ انٹری ، ایک درجن کے قریب غیر قانونی موٹر سائیکلز قبضے میں لے لئے ، ہفتہ وار سستا بازار میں گراں فروشوں کے خلاف کاروائی،ایک عدالتی مفرور کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی، اہل علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ لوراہارون خان کی دوبارہ تعیناتی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کو سراہا، اہل علاقہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایس ایچ او اپنی سابق روایات کو برقرار رکھیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ایبٹ آبا د کے تھانہ لورا میں ایس ایچ او تھانہ خان کو دوبارہ تعینات کر دیا گیا ہے اور علاقہ کے عوام نے اس احسن اقدام کو سراہتے ہوئے فرض شناس افسر کی تعیناتی کو سرا ہا ہے ایس ایچ او ہارون خان نے آتے ہی جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرکے کاروائیاں شروع کر دی ہیں گزشتہ روز تھانہ لورا کی حدود سے درجن بھر موٹر سائیکلز جن کے پاس کاغذات موجود نہ تھے یا مکمل نہ تھے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی پریشر ہارن بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائی ہوئی جن کے خلاف زیر دفعہ 279کے تحت ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ حویلیاں کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے جبکہ ہفتہ وار سستا بازار کے نام پر عوام کو لوٹنے والے گراں فروشوں کے خلاف کاروائی میں دس افراد کو کنزیومر ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج ہوئیں تھانہ لورا کی حدود میں ہی ایک عدالتی اشہتاری کے خلاف کاروائی نمٹا دی اہل علاقہ نے ایس ایچ او ہارون خان کی دوبارہ تھانہ لورا میں تعیناتی کو سراہا ہے اور سیاستدانوں کو خبر دار کیا ہے کہ فرش شناس افسران کے کام میں رخنہ نہ ڈالا جائے تاکہ عوام کو بروقت میرٹ کی بنیاد پر انصاف مل سکے مٹھی بھر جرائم پیشہ عناصر کی خوشنودی کے لئے من پسند افسران کو اداروں میں تعینات کرانا قانون پسند عوام کے ساتھ زیادتی ہے جس کی واضع مثال اسی ایس ایچ او کی حویلیاں ٹرانسفر کیا گیا تھا عوام کے پرزور مطالبہ پرڈی پی او ایبٹ آبا د نے ہارون خان کو دوبارہ لورا تھانہ تعینات کیا ہے جس کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو گئے جبکہ مافیا نے روپوشی اختیار کرکے دیگر شہروں کا رخ اختیار کر لیا ہے

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)