حویلیاں (عابدکریم ) امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 37 سردار خالد گوہر کو حلقہ کی عوام نے الیکشن لڑنے کے لئے گرین سگنل دے دیا۔ گذشتہ روز معروف سیاسی ، سماجی شخصیت ریٹائرڈ تحصیل دار سردار علی گوہر خان مرحوم کے پوتے سردار خورشید انور کے بیٹے ، سردار خالد گوہر کو آئندہ الیکشن میں اپنا صوبائی اسمبلی کا امیدوار نامزد کردیا ۔ مشاورتی اجلاس میں حلقہ کی عوام ، معززینِ علاقہ اور جنبہ برادری سمیت دیگر عوام نے بھرپور شرکت کی اور طویل مشاورت کے بعد حلقہ کی عوام جو مختلف یونین کونسلز سے آئے ہوئے تھے جن میں یو سی لنگڑیال ، مسا ح گوجری ، ستوڑہ ، گوہرہ، سجیکوٹ، دیوال منال ، ناڑہ ، کسوڑیاں ، کلانڈہ اور دیگر علاقہ جات کے معززین سیاسی سماجی شخصیات نے اس مشاورتی اجلاس میں شرکت کی، اس تقریب میں مسلم لیگ ن کے جنرل سیکٹری دیوال منال  سردار عتیق نے مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہتے ہوئے اپنے جنبہ برادری سمیت سردار خالد گوہر کے کارواں میں شمعولیت کا اعلان کر دیا ۔ سردار حفیظ الرحمان ڈبران ، سردار مسعود سجیکوٹ، سردار کالا خان گوہرہ، سردار مظہر ، ریٹائرڈ صوبیدار سہراب خان لنگڑیال ، سردار جاوید اختری مساح گوجری ، سردار مصطفی ، سردار عتیق کے علاوہ دیگر معززین نے اپنے خطاب میں اپنے نامزد کردہ امیدوار پی کے 37 سردار خالد گوہر کو مکمل یقین دہانی کروائی اور کہا کہ آئندہ الیکشن میں تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنے امیدوار کو کامیاب کروائیں گے۔ ہم نے اپنے علاقے کے مسائل کے حل کے لئے پڑھے لکھے، با کردار نوجوان کو نامزد کیا ہے اور کامیابی ان کا مقدر بنے گی۔ سٹیج سیکٹری سردار مظہر اور سردار خورشید انور نے کہا کہ ہم تمام مہمانوں اور معززینِ علاقہ ، سیاسی سماجی شخصیات، اور بالخصوص ان لوگوں کا جنہوں نے سردار خالد گوہر کو صوبائی اسمبلی کا امیدوار نامزد کرنے کے لئے ہم پر اعتماد کیا ہے شکریہ ادا کرتے ہیں اور آئندہ جو مسائل بھی ہونگے باہمی مشاورت سے حل کئے جائینگے ۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)