حویلیاں۔ سیاست کو کرپشن سے پاک کئے بغیر پاکستان میں ایماندار قیادت سامنے نہیں آسکتی ،تعلیمی اداروں میں اسلامی اصولوں کے مطابق تربیت دے کر نوجوان نسل کو سچا مسلمان بنانا ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار امیرجماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد اور اُمیدوار صوبائی اسمبلی عبدالرزاق عباسی نے حویلیاں میں ایک نجی سکول کی یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کے تمام وسائل اور نعمتیں موجود ہیں جس سے پاکستان خوشحال ہو سکتا ہے لیکن کرپٹ حکومتوں کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر میں بدنام ہو چکا ہے ،عبدالرزاق عباسی نے کہا کہ پاکستان کا سیاسی اور انتخابی عمل اس قدر سرمایہ دارانہ ہے کہ کوئی بھی ایماندار شخص ممبر اسمبلی نہیں بن سکتا انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے اساتذہ قوم کے نونہالوں کو حُب الوطنی ،ایمانداری اور قانون کی پاسداری کا درس دیں تاکہ آنے والی نسل پاکستان کو دنیا میں ایک اسلامی اور فلاحی ریاست کے طور پر جان سکیں ۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)