حویلیاں، کشمیر اور افغانستان میں ہونے والے قتلِ عام پر عالمِ اسلام اور نام نہاد انسانی حقوق تنظیموں کی خاموشی ظلم ہے ،قندوز میں ایک سو سے زاہد کم عمر حفاظِ قران کی شہادت امریکی دہشت گردی کی انتہا ہے ،عالم اسلام کے حکمرانوں کی بزدلی اور گنگ زبانیں اسلام دشمن طاقتوں کو حوصلہ دیتی ہیں ان خیالات کا ملی مسلم لیگ ضلع ایبٹ آباد کے رہنماحافظ ابو ولید ،ڈاکٹر فضل محمود،خواجہ فصیح الرحمن لون اور دیگر نے کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے امریکہ اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بینرز اور کتبے اُٹھا رکھے تھے ،احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حافظ ابو ولید نے کہا کہ بھارت میں ایک ہفتہ کے دوران بیس بیگناہ مسلمانوں کی شہادت مودی سرکار کی کھلی مسلمان دشمنی ہے مقررین نے کہا کہ افغانستان میں ایک سو حافظِ قران بچوں کی شہادت عالمِ اسلام کے بے حس حکمرانوں کے لئے غیرت کا مسلہ ہے ،انہوں نے کہا کہ ایک ملالہ کے زخمی ہونے پر زمین آسمان ایک کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں کو قندوز کے حافظ قران بچے نظر کیوں نہیں آتے ،مظاہرین نے حویلیاں کی سڑکوں پر مارچ کیا اور امریکہ اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)