یہ حقیقت ہے کہ مشرف کی حکومت میں، میں ضلع ناظم مانسہرہ منتخب ہوا جس میں مشرف کے چہیتے کی نسبت نامناسب اور حقائق کے برعکس ہے، رہا جارج بش اس تک میری پہنچ نہ رہی نہ ہو سکتی تھی اور جب پہنچ ہی نہیں تھی تو چہیتا پن جھوٹ پر مبنی الزام ہے۔صافی صاحب میری ترقی کا راز آپ کو اس معاشرہ میں رہتے ہوئے معلوم نہیں مگر حقیقت یہی ہے کہ میں نے ڈھائی ڈالر فی گھنٹہ پر ایک اسٹور میں جھاڑو سے کام شروع کیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل، اپنی محنت اور دیانتداری کی وجہ سے ترقی کے زینے عبور کئے امریکہ میں آپ ٹیکس دے کر صحیح کاروبار کر کے ترقی حاصل کر سکتے ہیں۔

شارٹ کٹ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ہماری پیشہ ورانہ زندگی کا حصہ ہے جو کہیں اور نہیں رہا۔جارج بش اس کی انتخابی مہم میں حصہ لینے اس کو چندہ دینے پر خدا تعالیٰ کی ایک ہزار لعنت۔میرے ڈالر حلال کے ہیں محنت کے ہیں جو بذریعہ امریکہ میرے اکائونٹ سے پاکستان میرے اکائونٹ میں آتے ہیں یہ نہ تو ٹیکس چوری کے ڈالر ہیں اور نہ خیرات کے۔ میں ڈالر پاکستان لاتا ہوں اس غریب ملک اور لوگوں کو لوٹ کر باہر لے کر نہیں جاتا اعظم سواتی کا سلیم صافی کو جواب

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)




Popular searches