ایبٹ آباد( کرائم رپورٹر ) تحریک صوبہ ہزارہ نے حلقہ بندیوں کو مسترد کر دیا ہمارے اعتراضات دور نہ ہوئے تو پھر فیصلے سڑکوں پر ہوں گئے تحریک انصاف مسلم لیگ ن اورجماعت اسلامی پسند وناپسند کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کررہے ہیں جو صاف اور شفاف الیکشن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے کئی پندرہ سو ویلج کونسل ہے تو کئی آٹھ ہزار پر ان خیالات کااظہار قائد تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مزید کہا ک ضلعی انتظامیہ تمام سٹیک ہولڈر کو بٹھا کر مسئلہ حل کریں پٹوارسرکل دیسی ہو اورحلقہ بندیاں میرٹ پر نہ ہوئی تو پھر فیصلہ سڑکوں پر ہوگا مزید کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت سے بڑی توقعات تھی مگر افسوس کے تحت پشاور نے ہمارے ساتھ ظلم اور زیادتی بند نہ کی انصاف کے دعویداروں کا یہ کیا انصاف ہے کہ پشاور میں 8 سو بیڈ کے ہسپتال کیلئے پانچ کروڑ اور ایبٹ آبادایک ہزاربیڈ کے ہسپتال کیلئے ایک کروڑ روپے دیا جارہا ہے کیا انصاف کے دعویداروں کا یہ انصاف ہے صوبہ ہزارہ میری منزل ہے اور میرے ساتھ کوئی بھی نہ رہے تو ہم جدوجہد جاری رکھیں گے اور ہمیشہ فتح حق اور سچ کی ہی ہو گئی مزید کہا کہ خاموش اس لئے ہیں کہ ممبران اسمبلی نے صوبہ ہزارہ کے نعرے پر ووٹ حاصل کئے ہیں اس لئے انہیں وقت دیا جارہا ہے اس موقع پر فائر تحریک کے ہمراہ انجینئر سلطان ، ملک سجاد ، سلطان العارفین سجاد قریشی سردار شمریز اور دیگر رہنما بھی موجود تھے قائد تحریک نے اسفندیار ولی کے بیانات کو بھی مسترد کردیا ہے کہا کہ وہ چار تاریخ کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گئے ۔

بابا حیدر زمان نے حلقہ بندیوں اور ویلج کونسلوں کی تشکیل کیخلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)