سردار ادریس کرپشن کہانی آخری مراحل میں داخل ، کرپشن میں ملوث ہونے پر گھر بھیجنے کا امکان روشن ،وزیر اعلیٰ کی جانب سے الزامات ثابت ہونے پر قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی یقین دہانی کرا دی گئی ،سابق صوبائی وزیر سردار ادریس کے خلاف کرپشن اور اپنوں کو نوازنے کے الزامات خبروں کی اشاعت اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے وزیر اعلیٰ کا ثبوت کی فراہمی ہریپور دورہ کے موقع پر وزیر اعلیٰ کی جانب سے کرپشن پر انکوائری کر کے رپورٹ ارسال کرنے کی کمشنر ہزارہ کو ہدایات جاری کر دی گئی کرپشن اور کمیشن کا خاتمہ تحریک انصاف کا مشن ہے پارٹی قواعد و ضوابط کی دھجیاں بکھیرنے والوں کے خلاف عوام ثبوت فراہم کریں کرپشن میں ملوث وزراء ایم پی و ایم این اے کو گھروں کو بھیجنے سے دریغ نہیں کریں گے ، کمشنر ہزارہ کو ہزارہ ڈویژن میں ہونے والی کرپشن کے حوالے سے تحقیقات کی ہدایت جاری کر دی گئی. ذرائع نے شمال کو بتایا کہ روزنامہ شمال کی جی ڈی اے کی خبر سمیت اپنوں کو نوازنے کے حوالے سے خبر کی اشاعت اور ناقابل تردید ثبوت وزیر اعلیٰ کے پاس پہنچ گئے وزیر اعلیٰ نے کرپشن کے حوالے سے کمشنر ہزارہ عابد خان کو فوری تحقیقات کر کے رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایات جاری کر دی اب دیکھنا یہ ہے کہ سابق وفاقی وزیر سردار ادریس کے کرپشن میں ملوث ہونے کی انکوائری کے بعد رپورٹ اصل حقائق پر مبنی وزیر اعلیٰ کا ارسال کی جائے گی یا حقائق کے منافی رپورٹ بھی فراہم کی جا سکتی ہیں -

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)