فیسوں میں حالیہ اضافے کے خلاف بلدیاتی نمائندے اٹھ کھڑے ہوئے ، قرداد منظور ، گرینڈ جرگہ کا اعلان
Posted by Altaf Hussain Shah | Page Views: 41113حویلیاں۔ نجی تعلیمی ادارے ٹیو شن فیس بڑھا کر غریب طلبا ء و طالبات پر بو جھ نہ ڈا لیں ۔حویلیاں کے بلدیاتی نما ئندو ں کی طرف سے پرا ئیویٹ تعلیمی ادارو ں کے فیس بڑھا نے کے خلاف قرارداد منظور۔حویلیاں شہر اور گردو نواح کے نجی سکو لز نے سابقہ روایت برقرار رکھتے ہو ئے طلباء کی ٹیو شن فیسیں بڑھا دیں۔ نجی سکو لوں کے ظالمانہ اقدام کے خلاف گزشتہ روز نیبرہو ڈ کو نسل حویلیاں اربن ۲ کے بلدیاتی نما ئندو ں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہو ا۔اجلا س کی صدارت نا ئب نا ظم حویلیاں اربن ۲ سید افضال شاہ نے کی۔اجلاس میں بلدیاتی نما ئندو ں کی طرف سے متفقہ قراردار پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ پرا ئیو یٹ اداروں کی طرف سے ہر سال طلباء کی فیس بڑھا نے کا سلسلہ بند کیا جائے۔اور قرارداد میں اس بات کی سختی سے مذمت کی گئی کہ چند سکو لوں کے طلباء کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ کا پیا ں اور کتا بیں صرف سکو ل کے اندر سے ہی خرید سکتے ہیں سکول کے با ہرسے خریدی گئی کتا بیں قا بل قبو ل نہیں ہو گی۔اس مو قع پر نا ظم شاہزیب اعوان نے کہا کہ طلباء سے ایسا ظلم کسی صور ت قبو ل نہیں کریں گے۔پرا ئیویٹ تعلیمی ادارے بچوں کا مستقبل روشن کر نے کی ترتیب کریں نا کہ تا ریک ۔ اس سلسلہ میں ایک گرینڈ جرگہ منعقد کریں گے جس میں اس بات کا جا ئزہ لیا جا ئے گا کہ نجی تعلیمی ادارے طلباء کی فیس کے مطابق انہیں ڈیلیور بھی کر رہے ہیں یا صرف کارو بار کو وسعت دی جا رہی ہے۔اس مو قع پر ایک سروے میں عوام کی طرف سے نیبر ہو ڈ کو نسل کے اس اقدام کو سراہا گیا۔
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)
حویلیاں ٹرک مالکان کی طرف سے کی جانے والی ہڑتال ختم، حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے مطالبات منظور کر لیے