بتاریخ:۔ 17-10-2018
پریس ریلیز
ایبٹ آباد(پریس ریلیز) ڈی آئی جی ہزارہ محمد عالم شینواری کا ضلع ہریپور کا تفصیلی دورہ، ڈی آئی جی ہزارہ محمد عالم شینواری نے ضلع ہریپور کا تفصیلی دورہ کیا، دورہ کے دوران تھانہ غازی میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کیا اور عوامی مسائل سنے ،کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ پولیس شہیدوں اور غازیوں کی پولیس ہے دہشتگردی کیخلاف اس جنگ میں خیبرپختونخواہ کی عوام نے بھی محب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کا مکمل ساتھ دیا ، KPKپولیس مکمل طور پر سیاسی مداخلت سے آزاد ہے اور محکمہ پولیس نے اپنے آپکو احتساب کیلئے پیش کردیا ہے۔ عوام کیساتھ غلط رویہ رکھنے اور انصاف نہ دینے والے پولیس افسران اور ملازمین کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جارہی ہے اور آئندہ بھی عوامی شکایات پر ایسے ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ڈی پی او ہریپور کو ہدایت جاری کی کہ وہ ضلع ہریپور میں منشیات فروشی کیخلاف ایک کمیٹی تشکیل دے جو منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کیخلاف کارروائیاں کریں تاکہ منشیات جیسی لعنت کے اس بڑھتے ہوئے رجحان کو روکا جاسکے، عوامی شکایت پر DSPغازی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران لیڈیز پولیس کو ہمراہ ساتھ ضرور رکھیں تاکہ چادر اور چاردواری کا تقدس پامال نہ ہو۔ DIGہزارہ نےDRCتحصیل غازی کا افتتاح بھی کیا افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ DRCتحصیل غازی کے قیام کا مقصد تحصیل غازی کی عوام کو انکی تحصیل کے اندر مفت اور جلد انصاف کی فراہمی ہے۔ تھانہ غازی کو ماڈل تھانہ بنایا جائے گا اور بہت جلد مزید دو چوکیات کا بھی قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ڈی آئی جی ہزارہ گذشتہ روز شہید ہونیوالے K2ٹی وی کے نمائندے سہیل احمد کے گھر بھی گئے اور انکے والد سے انکی شہادت پر اظہار اہمدردی کرتے ہوئے اپنی مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کروائی اورسہیل احمد کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی، شہید صحافی سہیل احمد کے کیس کے متعلق DPOہریپور کو ہدایات جاری کی کہ وہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کریں اور شہید سہیل احمد کے اہل خانہ کو مکمل جانی و مالی اور قانونی تحفظ فراہم کریں ۔ تھانہ کھلابٹ دورہ کے دوران رپورٹنگ روم تھانہ کھلابٹ کا افتتاح کیا اور تھانہ کھلابٹ کا مکمل دورہ کیا اور وہا ں پر تعینات SHOاور دیگر عملہ کو عوام کیساتھ مکمل تعاون اور اچھا رویہ رکھنے کی ہدایات جاری کی۔
ترجمان ہزارہ پولیس

ڈی آئی جی ہزارہ محمد عالم شینواری کا ضلع ہریپور کا تفصیلی دورہ ، سہیل احمد کیلئے فاتحہ خوانی
ڈی آئی جی ہزارہ محمد عالم شینواری کا ضلع ہریپور کا تفصیلی دورہ ، سہیل احمد کیلئے فاتحہ خوانی

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)