حویلیاں (  سہیل ارشد خان   ) لنگرہ گاؤں میں ڈکیت کار گروہ متحرک رات کی تاریکی میں ڈکیت کار گروہ لوگوں کے گھروں سے قیمتی سامان لے اوڑھے ایک ہفتے کے اندر لنگرہ گاؤں میں چوری کی تین وارداتیں تھانہ حویلیاں میں رپورٹ درج کروانے کے باوجود پولیس ٹس سے مس نہیں ہوئی تفصیلات کے مطابق تھانہ حویلیاں کی حدود لنگرہ گاؤں میں ایک ہفتے کے دوران تین چوری کی وارداتیں ہو چکی ہیں تھانہ حویلیاں میں تحریری رپورٹ درج کرواتے ہوئے متاثرہ لوگوں نے جن میں اسحاق احمد خان فیاض اور محمد بوستان نے بتایا کہ ھمارے گھروں میں رات کی تاریکی میں چور داخل ہوئے اور کمروں میں موجود قیمتی سامان لے اوڑھے خان فیاض نے بتایا کے چند روز قبل میرا بھائی کوریا سے واپس آیا تو اسی رات کے پچھلے پہر نا معلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور کمرے میں موجود سوٹ کیس آری سے کاٹا میرے بھائی کو آواز آنے  پر بھاگ نکلے اور موبائل فون لے گئے اسحاق نے بتایا کے اس کے اگلے روز ھمارے گھر میں کوئی رات کی تاریکی میں آیا اور ھمارے موبائل فون بھی اٹھا کے لے گے محمد بوستان نے صحافیوں کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ دو روز قبل رات کے وقت ھم گھر میں سوے ھوے تھے تو کوئی نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور ھمارے گھر کے ایک کمرے جس میں کوئ بھی نہیں تھا داخل ہونے اور پورا سوٹ کیس ہی لے گے جس میں تقریبا 3تولے سونا 50 ہزار روپے اور تین سو ریال اور دیگر اشیاء شامل تھی لے گے ھم نے تحریری رپورٹ درج کروا دی ھے مگر حویلیاں پولیس ابھی تک جاے واقوع پر نہیں آئ اس کے بعد لنگرہ گاؤں میں ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا ھے جس میں لنگرہ کی اعوان نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کے اس گروہ کو جلد گرفتار کیا جائے اور اگر اب کوئ بھی واقع رونما ہوا تو اس کی زمہ دار پولیس ہو گی یاد رہے اس سے قبل بھی حویلیاں کی حدود میں سٹریٹ کرائم دکانوں کے تالے توڑ کر چوری کی وارداتیں کچھ عرصے سے ہو رہی ہیں مگر حویلیاں پولیس سیاسی پروٹوکول اور ریڑھ بانوں کو تنگ کرنے میں مصروف ہیں

سہیل ارشد خان (چیف رپورٹر ) روزنامہ پاین ایبٹ آباد

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)