پریس کا نفرنس/ پریس کلب پریس کانفرنس پشاور(نمائندہ)پا کستان پیپلز پارٹی خیبر پختون خوا نے تحریک انصاف کی حکومت سے نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل درآمد کروانے کا مطالبہ کر دیا ہے،تحریک انصاف حکو مت کے کچھ وزراء کا کالعدم تنظیموں کے ساتھ مضبو ط روابط ہیں، حکومت اپنے وزراء کے خلاف کا روائی کرے۔ حکمران جماعت پی پی پی کے قائدین اور رہنماوں کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے پر اپنے وزراء کی زبان کو لگام دیں ۔ عا لمی دنیا نیوز لینڈ کے واقعہ کو دہشت گردی قرار دے کر ملز کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔ ان خیا لا ت کا اظہار پا کستان پیپلز پارٹی خیبر پختون خوا کی سیکریٹری اطلاعا ت سنیٹر روبینہ خالد نے ہفتہ کے روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔اس موقع پر پی پی پی خواتین وینگ کی صدر و ممبر خیبر پختون خوا اسمبلی نگہت اورکزئی ، خیبر پختون خوا ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن گوہر انقلابی ، فنانس سیکریٹری فرزند وزیر ، خواتین وینگ سیکریریٹری اطلاعا ت مہر سلطا نہ اور سابق ایم پی اے شازیہ طہما ش بھی موجو دتھے ۔ سنیٹر روبینہ خالد نے مزید کہا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے میں تمام سیاسی جماعتوں کا اہم کردار تھا، تمام سیاسی جماعتیں حکومت کا ملک کی بقا کی خاطر حکومت کا ساتھ دیا مگر بھارت کے ساتھ کشیدگی کے فوراً بعد حکومت نے اپنے تیور بدل دیے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے صاف کہہ دیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر پورا عمل کیا جائے اور دہشت گردوں کے ساتھ روابط رکھنے والے وزرا ء کے خلاف کاروائی کی جائے ۔سنیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ ضلع باجوڑ میں بھی وزیر اعظم نے عوام کو صرف سبز باغ دکھائے ، خیبر پختو ن خوا میں صحت اور تعلیم کا حال عوام کے سامنے ہے، حکمران اپنی ذمہ داری دوسروں کے کندھے پر ڈال کر بری الزمہ ہونے کی ناکام کو شش کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کی صورت میں عوام پر سب سے بڑا عذاب مسلط کیا گیا ہے ، پشاور میں بی آر ٹی کے علاوہ عوام کے فلاح و بہبود کے لئے اور بھی بہت سی ضرورتیں تھیں۔ناکام بی آر ٹی کے پشاور میں توڑی سی بارش کے بعد عمران خان کے 350 ڈیم پشاور کی سڑکوں پر نظرآنے لگے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دوسروں کو باربار اپنی اپنی باری کا کہنے والوں نے گزشتہ 6 سالوں سے خیبر پختون خوا کا بیڑا غرق کردیا۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ حکمران جماعت اپنے اخلاقیات کا دامن نہ چھوڑے ، پی پی پی نے ہمیشہ اصولوں کہ سیاست کی ہے بصورت دیگر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے سیلاب کو نہیں روکا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے علاج کے لئے خیبر پختون خوا کے ہسپتالوں کا بھی نام لیا جاتا تو خوشی ہوتی اور سندھ کے ہسپتال میں علاج کروانے کی پیشکش دراصل میں پی پی پی کی کا ردگی کا ثبو ت ہے ۔نیوز لینڈ میں مسجد پر حملے کی شدید الفا ظ میں مزمت کرتے ہوئے سنیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ عالمی برادری نے اس دہشت گردی کے واقعے کو ذہنی مریض قرار دیا جو نہا یت ہی افسوس ناک ہے دنیا میں صر ف مسلما نوں کو دہشت گرد کا لفظ استعمال کرنا نا انصاہے، دہشت گرد کا تعلق جہاں سے بھی جس مذہب سے بھی ہو وہ دہشت گرد ہی ہو تا ہے ، اس مو قع پر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی خیبر پختونخوا گوہر انقلابی نے کہا کہ ہمیں پنڈی پر اعتماد نہیں کیونکہ پنڈی سے ہم نے دو اہم رہنماوں کی لاشیں اٹھائی ہیں ، پنڈی کے بجائے خیبر پختونخوا میں پرویز خٹک کو گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلی کے پی پرویز خٹک نے احتساب کمیشن پر اربوں خرچ کرکے کمیشن کو ختم کر دیاگیا۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اپنی زبان کو لگام دے، وفاقی وزیر شیخ رشید نے ماضی میں اپنے سکول اور کالج میں جو گھل کھلاتے تھے اس سے دنیا واقف ہے، شیخ رشید اگر پی پی پی کے قائدین کے خلاف بولے تو پی پی پی کے کارکن وفاقی وزیر کا منہ کالاکردیں گے ۔جبکہ نگہت اورکزئی نے کہا کہ ڈی جی نیب خیبر پختون خوا کو چھپکے سے ہٹایا گیاکیونکہ ان کے پاس اہم کیسز موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ بھٹو زرداری ہمارے لئے فخر کانام ہے، عمران خان سے این آر او کس نے مانگا ہے۔ نگہت اورکزئی نے دھمکی دی کہ اگر آئندہ شیخ رشید نے بلاول پر انگلی اٹھانے کی کوشش کی تو لال حویلی کا گھراو کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہونگے۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)