کھیل اور کھلاڑی معاشرے میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ،فٹبال طاقتور کھیل ہے جس کے لئے نوجوانوں کو اپنی صحت کا خیال رکھنا ہو گا ان خیالات کا اظہارممبر کنٹونمنٹ بورڈ حویلیاں رحمت علی تنولی نے ریلوے گراؤنڈ حویلیاں میں پہلے حاجی فردوس میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کے میچ میں کھیلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ کھیل میں نا م پیدا کرنا چائیے کھیل انسان کو چُست اور بہادر بناتا ہے انہوں نے کہا کہ فٹبال جیسا کھیل جو ہماری شناخت تھا اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے میچ میں جیتنے والی ٹیم کو نقد انعام اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)