محمد نبیل عباسی کی طرف سےپہلے جشنِ بہاراں تحصیل کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کے لئے پچاس ہزار کا اعلان
Posted by Havelian.Net | Page Views: 1241127حویلیاں ( ) تعلیم اور مثبت غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ سے معاشرے میں برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے،پہلے جشنِ بہاراں تحصیل کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہر تعاون کریں گے، کھلاڑیوں کے لئے پچاس ہزار کا اعلان،محمد نبیل عباسی تفصیلات کے مطابق سلطان پور حویلیاں میں پہلے تحصیل حویلیاں جشنِ بہاراں ٹورنامنٹ کے حوالے سے ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی محمد نبیل عباسی نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ معاشرے میں بڑھتے ہوئے جرائم اور برائیوں کے خاتمہ کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی حویلیاں کے گردونواح میں ہونے والی مثبت سرگرمیوں کے سرپرستی کی ہے اور مستقبل میں بھی سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر انہوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے ٹورنامنٹ کمیٹی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور جیتنے والی ٹیم کے لئے پچاس ہزار روپے کے انعامات کا اعلان کیا۔ اس موقع پر تحریکِ انصاف کے رہنما باسط خان جدون نے بھی ٹورنامنٹ کمیٹی کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور کھلاڑیوں کے لئے بیس ہزار روپے کا اعلان کیا۔
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)
حویلیاں ٹرک مالکان کی طرف سے کی جانے والی ہڑتال ختم، حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے مطالبات منظور کر لیے