ایبٹ آباد، بزمِ علم وفن کے صدر واحد سراج ماڈرن ایج کالج میں ہندکو شعراء کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی) ہندکو زبان و ادب سے وابستہ ادیبوں کی نمائندہ تنظیم نے ’پاکستان اکیڈمی آف ہندکو لینگویج اینڈ لٹریچرکے نام سے اپنی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔اس سلسلے میں میں متفقہ آئین بھی مرتب کیا گیا ہے جس کے تحت قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہند کو زبان و ادب کے فروغ کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی۔ہفتے کو اس ضمن میں ایک اہم اجلاس ماڈرن ایج کالج ایبٹ آباد میں منعقد ہوا جس میں بزم علم و فن ہزارہ کے صدر واحد سراج،سلطان سکون،سعید ناز،احمد حسین مجاہد، امان اللہ خان امان،پروفیسر محمد فرید،امتیاز الحق امتیاز،شجاعت علی شہجی،رشید، سید الامین، عامر سہیل،حمید اللہ خان، عبد الوحید بسمل،ا جمل نذیر،قاضی ناصر بختیار، پروفیسر ناصر داؤد،پروفیسر وحید قریشی، رشید احمد،ریاض قاصر، احمد ریاض، عاصم شہزاد، عرفان تبسم اور دیگر شعرا نے شرکت کی۔ اجلاس میں نامزد جنرل سیکرٹری عبد الوحید بسمل نے تنظیم کے نام کے لیے شرکا سے تجاویز لیں اور ’پاکستان اکیڈمی آف ہندکو لینگویج اینڈ لٹریچر‘ پر اتفاق کیا گیا۔دریں اثنا انہوں نے تنظیم کا آئین بھی پیش کیا جس پر تفصیلی مباحثہ ہوا اور شرکا کی آرا کی روشنی میں اسے مزید بہتر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر بزم علم و فن ہزارہ کے صدر واحد سراج نے کہا کہ ہندکو کی ترویج کے لیے ضروری ہے کہ ادبا میں ہم آہنگی ہو تا کہ باہمی مشاورت اور اتحاد سے مشترکہ مقاصد کا حصول یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے تنظیم کے صدر امان اللہ خان امان اور جنرل سیکرٹری عبد الوحید بسمل سمیت جملہ شعرا کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ پاہل کے پلیٹ فارم سے ہندکو زبان و ادب کے فروغ کی جدو جہد کو مزید تقویت ملے گی۔ اجلاس میں اتفاقِ رائے سے رکنیت سازی مہم کا آغاز کرنے اور رجسٹریشن سمیت دیگر اہم امور کی انجام دہی کے لیے جاری کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)