حویلیاں ٹرک مالکان کی طرف سے کی جانے والی ہڑتال ختم، حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے مطالبات منظور کر لیے دس ویلر ٹرک کے لیے وزن پینتیس ٹن مقرر ٹرک یونین نے مطالبات کی منظوری کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے ٹرک مالکان کی طرف سے کی جانے والی پیہ جام ہڑتال حکومت کی طرف سے مطالبات منظوری کے بعد ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کر دی عید کے بعد ٹرک مالکان کی طرف سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے وزن میں کمی جگہ جگہ پولیس کی طرف سے ناجائز جرمانوں پر کی گئی جس کے بعد ہزارہ ٹرانسپورٹ یونین اور پشاور یونین نے مشترکہ طور پر وفاقی وزراء سے میٹنگ کی اور اپنے مطالبات ان کے سامنے پیش کیے اور مطالبات منظور نہ ہونے تک ہڑتال جارے رکھنے کی دھمکی دی تھی جس پر وفاقی وزراء نے ٹرانسپورٹرز کے مطالبات کو منظور کرتے ہوئے دس ویلر ٹرک کے لیے پینتیس ٹن وزن مقرر کر دیا اور پورے پاکستان میں حکم جاری کر دیا کہ ٹرکوں کو بلا وجہ تنگ نہ کیا جائے جس پر تمام ٹرک مالکان نے ہڑتال ختم کر دی اور یونین نے مشاورت سے تمام روٹس پر وزن کے حساب سے کرایے مقرر کر دیے ہیں جن کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں مانسہرہ سے کراچی 3500 فی ٹن حویلیاں سے کراچی 3000فی ٹن ھری پور سے کراچی 2500فی ٹن لڑکانہ سے کراچی 1500فی ٹن کراچی سے پنڈی 6000فی ٹن کراچی سے مانسہرہ 7000فی ٹن کراچی سے ہری پور پنڈی 7500فی ٹن کراچی مانسہرہ 9000فی ٹن مانسہرہ سے لاہور 1800فی ٹن حویلیاں سے گجرانوالہ 1500فی ٹن ھری پور سے لاھور 1300فی ٹن مقرر اس کے علاؤہ لاھور سے حویلیاں کرایہ 36000 ایبٹ آباد 43000 مانسہرہ 50000 شنکیاری 55000 بٹگرام 65000تھاکوٹ 70000 بشام 75000 مقرر کر دیا گیا اور یونین نے ٹرک مالکان کو بتایا ہے اس سے کم کرایہ پر ٹرک کوڈنگ نہ کی جائے اور یونین کے نمائندوں نے حویلیاں کے صحافیوں کا ساتھ دینے پر اور وفاقی وزراء کی طرف سے مطالبات کی منظوری پر شکریہ ادا کیا اور یقین دھانی کرائی ہے کہ ٹرک مالکان اور ڈرائیور حضرات بھی ٹریفک رولز کی مکمل پاسداری کریں گے

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)