انسپکٹر ہلتھ کئیرکمشن نصرت خان کا حویلیاں کی میڈیکل لیبارٹیرز کا معائینہ پانچ لیبارٹریز کو ناقص انتظامات پر نوٹسسز جاری ،اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد گلفام شاہ کا حویلیاں ہسپتال کا دورہ،حاضری رجسٹر چیک کئے۔گذشتہ روز عوامی شکایات پر ہلتھ کئیر کمشن ایبٹ آباد کے انچارج نصرت خان نے ہسپتال روڈ پر واقع نجی لیبارٹریز کا اچانک دورہ کیا اور لیبارٹریزمالکان سے اسناد اور حکومتی اجازت نامے چیک کئے انسپکٹر نصرت خان نے 12لیارٹریز کا معائنہ کیا اور پانچ لیبارٹریز کو صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر تربیت یافتہ ہونے کی بنا چالان کئے اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر گلفام شاہ نے حویلیاں ہسپتال کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات سٹاف کا حاضری رجسٹر چیک کیا انہوں نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے لیبارٹریز کے خلاف بلا تفریق اپریشن کیا جائے گا اور کسی بھی عوامی شکائت پر فوری ایکشن لیا جاءئے گا 

 

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)