پریس کلب کے زیر اہتمام پروقار نعتیہ مشاعرہ ، معروف مصنف ادیب و شاعر جنید آزر ، معروف نغمہ نگار اطہر ضیاء ، معروف شاعرہ شائستہ چوہدری ایڈووکیٹ مہمان خصو صی
Posted by Havelian.Net | Page Views: 286848حویلیاں پریس کلب ویونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام رمضان کی نسبت سے ایک پروقار نعتیہ مشاعرہ و محفل حمد ونعت کا انعقاد کیا گیا۔جس میں معروف مصنف ادیب و شاعر جنید آزر ، معروف نغمہ نگار اطہر ضیاء ، معروف شاعرہ شائستہ چوہدری ایڈووکیٹ مہمان خصو صی تھے۔ تقریب میں ایبٹ آباد حویلیاں کے پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے علاوہ بلدیاتی نمائندگان ،سیاسی و سماجی شخصیات ، ادبی وعلمی شخصیات اور مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کی صدارت پیٹرن انچیف پریس کلب حویلیاں و یونین آف جزنلسٹس سید عبدالقدو س شاہ نے کی۔تقریب کے آغاز میں حرف اکادمی ہزارہ کے شاعر سید نجم الحسن نجمی اور احسان اللہ خان نے بہترین نعتیہ کلام پیش کر کے سماں باندھا۔ اس کے بعد معروف شاعرادیب و جنید آزر ، صدارتی ایوارڈ یافتہ حکیم اعجاز شاہ کاظمی ،معروف نغمہ نگار اطہرضیاء، معروف شاعرہ شائستہ چوہدری ایڈووکیٹ ، نیشنل ایوارڈ یافتہ نعت خواں سید مہر علی شاہ نے خوبصورت نعتیہ کلام پیش کرکے خوب داد وصول کی۔اس مو قع پر سردار شجاع احمد ، سردار نوید عالم اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ حویلیاں پریس کلب نے اسً طرح کی خوبصورت بزم کا انعقاد کرکے ایک نئی روایت قائم کی جس پر خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ایسی بابرکت محافل کا انعقاد ہوتا رہنا چاہیے ۔ صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت و شاعر حکیم اعجاز کاظمی نے کہا کہ شعبہ صحافت اور ادب کا آپس میں گہرا تعلق ہے اس بہترین پروگرام پر حویلیاں پریس کلب کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صدر پریس کلب ہارون اسحاق صدر یونین آ ف جرنلسٹس قادر بخش نے تمام مہمانوں کا پروگرام میں آمد پر اور مہمان شعراء کی بھرپور حوصلہ افزائی پرشکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام میں حویلیاں پریس کلب و یونین آف جرنلسٹس کی طرف جنید آزر ،سید اعجاز کاظمی ، اطہر ضیاء، شائستہ چوہدری ، سید مہر علی شاہ ،محمد ساجد خان کو ادب و نعت کے میدان میں ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا
پریس کلب کے زیر اہتمام پروقار نعتیہ مشاعرہ ، معروف مصنف ادیب و شاعر جنید آزر ، معروف نغمہ نگار اطہر ضیاء ، معروف شاعرہ شائستہ چوہدری ایڈووکیٹ مہمان خصو صی
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)
Gas And Electricity Load Shedding in Havelian