ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سٹاف اور اساتذہ کی حاضری کیلئے بائیومیٹرک مشینوں کی تنصیب کر دی گئی ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد
Posted by Havelian.Net | Page Views: 558020ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سٹاف اور اساتذہ کی حاضری کیلئے بائیومیٹرک مشینوں کی تنصیب کر دی گئی ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے گزشتہ روز ’’بائیو میٹرک اٹینڈنس ‘‘ کا باقاعدہ افتتاح کردیا، آج سے سٹاف بائیومیٹرک کے ذریعے اپنی حاضری لگائیں گے ، رجسٹرار آفس سے جاری ہونیوالے ہدایات نامہ میں ملازمین کو ہدایت دی گئی ہے وہ اپنی اپنی حاضری مقررہ وقت پر بائیومیٹرک کے ذریعے یقینی بنائیں ، حاضری نہ لگانے والے ملازم کی عدم حاضری کی صورت میں ملازم کو غیر حاضری تصور کیاجائیگا اور ایبٹ آباد یونیورسٹی ڈسپلنری ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، دوسری طر ف ایبٹ آباد یونیورسٹی انتظامیہ کے بذریعہ بائیومیٹرک حاضری کے فیصلے کا ملازمین کی جانب سے خیر مقدم کیاگیا ہے ، اور کہاگیا ہے کہ اس فیصلے کے مثبت اثرات مرتب ہونگے ، وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے ملازین سے اپنی بات چیت کے دوران کہا کہ کسی بھی ادارہ کی کامیابی کی پہلی شرط نظم و ضبط اور وقت کی پابندی ہے ،، جس ادارہ کے ملازمین دیانتدار ہوں اور وقت کی قدرو اہمیت کا احساس کریں اس ادارہ کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا، انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی میں بھی نظم و ضبط کے حوالے سے کوئی سمجھوتا نہیں کیاجائیگا، انہوں نے کہا کہ جب تک وقت کی پابندی کرنیوالے ملازمین کی حوصلہ افزائی جبکہ کام چور اور وقت کی پابندی نہ کرنیوالے ملازمین کیخلاف مجوزہ قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)
سجیکوٹ کے چھ ہونہار طلبہ نے پاک کاوش فاؤنڈیشن سکالرشپ حاصل کر لیا