حویلیاں، سجیکوٹ کے چھ ہونہار طلبہ نے پاک کاوش فاؤنڈیشن سکالرشپ حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک کاوش فاؤنڈیشن اور امجد گلاب ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے سجیکوٹ کے لائق اور مستحق بچوں کے لئے سکالرشپ پروگرام کا آغاز کیا گیا، جو کہ خصوصی طور پر علاقہ سجیکوٹ کے طلباؤ طالبات کی لئے تھا ۔ جس کے لئے امتحان اسلم خان اکیڈمی سجیکوٹ میں 10مارچ 2019 کو لیا گیا تھا۔جنرل سیکریٹری ارشد گلاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہامتحان میں کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات میں حفظہ ریاست، سعدیہ چن ویز، سعد علی، سرینہ پرویز ، ریحان گل اور مصباح بی بی شامل ہیں۔ کامیاب طلباؤ طالبات کو پاک کاوش فاؤنڈیشن اور امجد گلاب ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے اسلم خان اکیڈمی سجیکوٹ میں ایک سال مفت تعلیم دی جائے گی۔اس موقع پر جنرل سیکریٹری پاک کاوش فاؤنڈیشن اور امجد گلاب ویلفیئر سوسائٹی ارشد گلاب کا کہنا تھا کہ سجیکوٹ میں بسنے والے ذہین بچوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور آنے والے دنوں میں مزید اچھے پراجیکٹ کئے جائیں گے

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)