دوبارہ مسلم لیگ ن کی حکومت بنی تو ہر ہسپتال میں ایک ہومیو پیتھک ڈاکٹر کی تعیناتی کو یقینی بنائیں گے ، بابر نواز خان
Posted by Havelian.Net | Page Views: 196106حویلیاں ( ) ہومیو پیتھک بہترین طریقہ علاج ہے، ہومیو ڈاکٹر پاکستان کا سرمایہ ہیں،ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کو میں یقین دلاتا ہوں کہ اگر 2018 جنرل الیکشن میں دوبارہ مسلم لیگ ن کی حکومت بنی تو ہر ہسپتال میں ایک ہومیو پیتھک ڈاکٹر کی تعیناتی کو یقینی بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انسانی حقوق کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چئیرمین بابر نواز خان نے حویلیاں ہومیو پیتھک میڈیکل کالج میں ڈاکٹر ہانمن کی 263 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہومیو پیتھی کے ساتھ ماضی میں جو ناانصافیاں ہوئی ہیں ان کا ازالہ کیا جائے گا۔ تقریب کا انعقاد حویلیاں ہومیو پیتھک ایسوسی ایشن اور ہزارہ ہومیو پیتھی ایسو سی ایش کے تعاون سے کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہزارہ ہومیو پیتھک ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر مسعود اختر تنولی نے کہا کہ ہماری ایسو سی ایشن دن رات ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کی فلاح و بہبود پر کام کر رہی ہے اور ہزارہ بھر کے ہومیو پیتھک ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز ہمارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کے خلاف بننے والی کسی پالیسی یا ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کے ساتھ ہونے والی کسی قسم کی ذیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ حویلیاں ہومیو پیتھک میڈیکل کالج کے چئیرمین ڈاکٹر چوہدری محمد اسلم نے کہا کہ ہومیو پیتھی ایک سستا اور معیار ی طریقہِ علاج ہے جس سے بے شمار لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ بھر کے ہومیو پیتھک ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کر یں اور کھوکھلے نعروں میں نہ آئیں۔ ہم ملکر ڈاکٹرز کی فلاح و بہبود پر کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کی یہ شاندار تقریب اور ہزارہ بھر سے آئے ہوئے ہومیو پیتھک ڈاکٹرز اس بات کا مظہر ہیں کہ اگر ہماری صفوں میں اتحاد رہا تو جلد ہونے والے ہومیو پیتھک الیکشن میں ہماری کامیابی یقینی ہے۔ تقریب سے حویلیاں ہومیو پیتھک کالج کے ایم ڈی چوہدری جاوید اسلم، پرنسپل مشتاق شاہ اور دیگرنے خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی بابر نوز خان نے حویلیاں ہومیو پیتھک میڈیکل کالج سے فارغ ہونے والے بچوں میں ڈپلومے اور شیلڈز تقسیم کیں
دوبارہ مسلم لیگ ن کی حکومت بنی تو ہر ہسپتال میں ایک ہومیو پیتھک ڈاکٹر کی تعیناتی کو یقینی بنائیں گے ، بابر نواز خان
ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری
حویلیاں ہومیو پیتھک میڈیکل کالج
ڈاکٹر جاوید اسلم چوہدری
ڈاکٹر مسعود اختر تنولی
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)
سجیکوٹ کے چھ ہونہار طلبہ نے پاک کاوش فاؤنڈیشن سکالرشپ حاصل کر لیا