سلطان پور کینٹ میں افغانیوں نے دن دیہاڑے لوگوں کے گھروں کے تالے توڑنے شروع کر دیئے ،مالک مکان ساجد ولد محمد بشیر نے پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزم مالک مکان کے سر پر پتھر مار کر فرار ہو گیا ،اہلیان علاقہ کا اظہار تشویش سخت کاروئی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سلطان پور کے محلہ ڈپوگیٹ کے رہائشی ساجد ولد محمد بشیر نے تھانہ حویلیاں میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں رکشہ ڈرائیور ہوں دن بارہ بجے کے قریب میری بیوی گھر کو تالہ لگا کر بچوں کو سکول سے لینے گئی تھی اس دوران میں اپنے گھر آیا تومیرے گھر کا تالہ ٹوٹا ہوا تھا جیسے ہی میں اند گیا تو ایک شخص میرے گھر میں گھسا ہوا تھا جس کو میں نے پکڑنے کی کوشش کی اور ہم دونوں گتھم گتھا ہو گئے اس دوران اس چور نے میرے سر میں پتھروں کے وار کرنا شروع کر دیئے جس سے میں زخمی ہو گیا اور وہ شخص بھاگ گیا ساجد نے بتایا کہ میں نے اس چور کو پہچان لیا تھا وہ افغانی ہے اور میرے ہی محلے میں رہیتا ہے تھانہ حویلیاں نے رپورٹ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی مقامی لوگوں نے دن دیہاڑے افغان باشندوں کی دیدہ دلیری اور چوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی و مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ افغان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اپریشن کیا جائے اور جرائم میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے ۔ 

 

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)