مانسہرہ میں نئی نویلی دلہن 18سالہ اقرا کی موت کا معاملہ حل ہو گیا عدالتی حکم کے بعد قبر کشائی کی گئی جس کے بعد ڈاکٹرز کی تین رکنی ٹیم نے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اقرا کو قتل کر نے کی تصدیق کردی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اقرا کی موت گلا دبنے سے ہوئی اقرا کے چہرے جسم اور گردن پرتشدد کے نشانات بھی تھے

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم نے پوسٹمارٹم رپورٹ پولیس کے حوالہ کر دی ، 15 دسمبر کو مانسہرہ میں نئی نویلی دلہن اقرا بی بی کی ناگہانی موت کے بعد سسرالیوں نے خودکشی ظاہر کر کے دفنا دیا تھا جبکہ مقتولہ اقرا کے والدین نے الزم عائد کیا تھا کہ اقرا کو سسرالیوں نے ملکر قتل کیا ہے کیونکہ سسرالیوں نے اقرا کی موت پہلے طبعی بعد میں خودکشی قرار دیا تھا جس سے معاملہ مشکوک ہو گیا تھا اور چار روز قبل عدالتی حکم پر قبر کشائی اور پوسٹمارٹم ہوا جس کے بعد پولیس کو رپورٹ موصول ہونے کہ بعد مقدمہ درج کر لیا گیاہے

جس میں مقتولہ اقرا کے شوہر حافظ فیضان ، سسردلدار،دیور بشارت ساس نعیمہ اور جیٹھانی حاجرہ کو نامزد کیا گیا ہے
ملزمان کے خلاف 34 302.201.202. کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے

رپورٹ پشاور ٹی وی۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)