تھانہ ناڑہ میں غریب کی آواز سننے والا کوئی نہیں ایک ماہ قبل چوری کی ایف آئی آر درج نہ ہو سکی
Posted by Nisar Khaksar | Page Views: 159149حویلیاں (خاکسار نثار احمد ) تھانہ ناڑہ میں غریب کی آواز سننے والا کوئی نہیں ایک ماہ قبل چوری کی ایف آئی آر درج نہ ہو سکی ،عمران خان کی تبدیلی بااثر افراد نے ناکام بنا دی ۔تھانہ ناڑہ کی حدود نلوٹھہ گاؤں میں ایک ماہ قبل ہونے والی چوری کے ملزمان نامزد ہونے کے باوجود گرفتار نہ ہو سکے جو کہ تحریک انصاف کی تبدیلی کی مکمل نفی ہے گزشتہ روز تھانہ ناڑہ کی حدود نلوٹھہ گاؤں کیرہائشی افراد نے بتایا کہ ایک ماہ قبل ہمارے گھر میں چند افراد نے چوری کی واردات کی جس کی شناخت ہم نے کر کے تھانہ ناڑہ میں ایف آئی آر درج کرائی لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنی شکایت کی لیکن مقامی پولیس بااثر افراد کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی کو کہ افسوس ناک ہے۔
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)
چمنکہ میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں ٹیوب ویل سے سولر سسٹم کی بائیس عدد پلیٹیں اتار کر لے اڑے