چمنکہ میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں ٹیوب ویل سے سولر سسٹم کی بائیس عدد پلیٹیں اتار کر لے اڑے
Posted by Altaf Hussain Shah | Page Views: 1869444حویلیاں( الطاف شاہ) چمنکہ گاؤں یوسی مجہوہاں میں نامعلوم چوررات کی تاریکی میں ٹیوب ویل سے سولر سسٹم کی بائیس عدد پلیٹیں اتار کر لے اڑے جس کی اطلاعی رپورٹ بودلہ چوکی میںکروائی گئی لیکن تا حال کوئی عملدرآمد نہ ہو سکا اس موقع پر مقامی پولیس کی خاموشی پر اہلیان علاقہ کی جانب سے شدید غم غصہ پا یا جا تا ہے 21آگست کو ٹیوب ویل پر رات کو تقریبا بارہ بجے تک کام کررہے تھے اور اسی رات کو چوری کی واردات بھی ہوئی ہے اور آج پورا علاقہ پینے کے پانی اور گھریلو استعمال کے لیے نہیں ہے اور اہلیان علاقہ دوردراز علاقوں سے گھروں میں پانی لانے پر مجبور ہیں اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود پولیس ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے اہلیان علاقہ سخت پریشانی کے عالم میں ہے ان خیالات کا اظہار چمنکہ مسجد کمیٹی کے ممبران حاجی فرید خان جدون،لہراسب خان،جنید خان کے علاوہ دیگر ممبران نے ایک تحیریری بیان دیتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او ایبٹ آباد،ڈی ایس پی سرکل حویلیاں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نامعلوم چوروں کو خلاف کاروائی کرتے ہوئے بے نقاب کریں اور اہلیان علاقہ کو پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)
غریب شحص جمیل احمد ولداسماعیل ساکنہ بانڈہ صاحب خان کو باپ بیٹوں اور بھتیجوں نے ملکر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا