حویلیاں۔ تحر یک آزادی پاکستا ن کے شہید اول غازی سید دا ؤد حسین شاہ شہید 23مارچ 1947 کو قیام پاکستان اور ہمارے بہترین مستقبل کے لیے خو د کو قر بان کر گئے۔ سید دا ؤ د حسین شاہ کی اس وطن کے لیے شہادت ہمیں کبھی کسی دشمن کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیتی ہے۔ قیام پاکستا ن کا اولین مقصد ایک آزاد اسلامی ریاست کو قائم کر نا تھا۔ جس کو شریعت محمدی کا مکمل نمو نہ بنا نا تھا۔ قیام پاکستان میں سینکڑوں مسلمانوں کا خون شامل ہے جو کہ ایک آزاد اسلامی ریاست کے قیام کے لیے خود کو قربان کر گئے۔ان خیالات کا اظہار سید عبدالقدو س شاہ سرپرست حویلیاں پریس کلب، صاحبزادہ سید عبد الرؤف حسین شاہ، سید تصدیق شاہ، خاکسار رہنما نثار احمد، خواجہ عبدالرؤف، اسحاق شیخ، ساجد خان اور دیگر نے شہید آزادی ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ شہید آزادی ریلی حویلیاں پریس کلب سے شروع ہو کر یادگار غازی دا ؤد حسین شاہ شہید پراختتام پذیر ہو ئی، جس کی قیادت سید عبدالقدو س شاہ سرپرست حویلیاں پریس کلب نے کی۔یا دگار پر قومی پرچم لہرایا گیا اور چادر چڑ ھا ئی گئی۔سید تصدیق شاہ، خواجہ عبد الرؤف اور دیگر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ تحریک آزادی کے شہدا ء نے جس عظیم مقصد کے لیے اپنی جا نوں کا نذرانہ پیش کیا آج ہم ا س کو بھلا چکے۔ آج ہمیں اپنی نو جوان نسل کو ان کا بھو لا ہو ا سبق یاد دلا نے کی اشد ضرورت ہے اور ان میں یہ شعو ر بیدار کر نا ہو گا کہ اب پھر سے قر بانی دینے کا وقت آگیا ہے اور ہم سب کو یکجا ہو کر اس اسلامی ریاست پاکستان کو مضبوط سے مضبو ط تر بنا نا ہو گا تاکہ کو ئی بھی دشمن اس عظیم مملکت کو میلی نظر سے نہ دیکھے۔ریلی میں سیاسی، سما جی شخصیات، اساتذہ نے بھر پور شرکت کی

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)