لینڈسلائیڈنگ سے تباہ حا ل روڈکسی بڑے حادثے اور جانی نقصان کاسبب بن سکتاہے
Posted by Havelian.Net | Page Views: 1017333لینڈسلائیڈنگ سے تباہ حا ل روڈکسی بڑے حادثے اور جانی نقصان کاسبب بن سکتاہے، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل دیوال منال کے گاؤں چہڑھ سے منال، نلوٹھہ،ہاڑی کھیتر،ڈنہ،کھن تھب،چموڑی اور کئی دیہات کو ملانے والا روڈ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود منتخب ممبران،ایم پی اے سردار اورنگ زیب نلوٹھہ، ایم این اے مرتضی عباسی،تحصیل ناظم ارسل پرویز،ممبر ضلع کونسل سردار مشتاق،تحصیل ممبر سردار وسیم اور اس علاقے سے منتخب ویلج کونسلر و ناظمین کی عدم توجہ سے مسئلہ حل نہ ہو سکا۔ خدارا اس جانب توجہ دیں قبل اس کے کوئی حادثہ ہو۔اس روڈ پر دن کو درجنوں مسافر گاڑیاں گزرتی ہیں آدھے سے زیادہ روڈ ٹوٹ چکا ہے کسی بھی وقت گاڑی گہری کھائی میں گر سکتی ہے جو کئی دلہنوں کے سہاگ کئی بچوں کو یتیم کئی ماوں کی گودیں اجڑنے کا سبب بن سکتی ہیں تمام منتخب ممبران اسمبلی خصوصی طور پر ایم پی اے سردار اورنگ زیب نلوٹھہ ایم این اے مرتضٰی جاوید عباسی،تحصیل ناظم سردار ارسل پرویز کو ایمرجنسی بنیاد پر فنڈز فراہم کریں
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)
حویلیاں ٹرک مالکان کی طرف سے کی جانے والی ہڑتال ختم، حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے مطالبات منظور کر لیے