حویلیاں (بیورو رپورٹ) گریڈ 17 بھرتیاں، ہزارہ ڈویژن کے ساتھ ناانصافی کی مذمت کرتا ہوں، 70 سے زائد اوپن میڑٹ کی آسامیوں پرہزارہ ڈویژن کے ایک بھی امیدوار کا بھرتی نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے، پبلک سروس کمیشن غیر جانبداری کو یقنی بنائے،احتجاج کرنے والے امیدواروں کے تحفظات دور کئے جائیں، ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار صوبائی اسمبلی محمد نبیل عباسی نے گذشتہ روزحویلیاں پریس کلب کے ممبران سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد نبیل عباسی نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن کو نظر انداز کرنا دانشمندی نہیں ہے، سبجیکٹ سپیشلسٹ کی حالیہ تقرریوں میں اوپن میرٹ کی 70 سے زائد آسامیوں پر ہزارہ ڈویژن کے کسی ایک امیدوار کا بھی کامیاب نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔ تحریری امتحان میں ہزارہ ڈویژن کے امیدوار کا 286/388 مارکس لینے کے بعد بھی انٹرویو میں نہ سیلیکٹ ہونا ادارہ کے معیار پر کئی سوالات اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ معاملہ کی شفاف انکوائری کروائی جائے اور تحریری امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کے تحفظات دور کئے جائیں۔ اس موقع پر انہوں نے ہزارہ ڈویژن کے تمام امیدواروں سے مکمل یک جہتی کا اعلان کیا اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر پلیٹ فارم پر ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)