حویلیاں ( ) پیشہ ورانہ تعلیم کے زریعے ہی علاقے کی پسماندگی دور ہو سکتی ہے،فری ٹیکنیکل کورسز کا آٹھواں سیشن اگلے ماہ سے امپیرئیل کالج حویلیاں میں شروع ہو گا، ان خیالات کا اظہار ایم ڈی امپیرئیل کالج و صدر حویلیاں پریس کلب ہارون اسحاق قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سال میں امپیرئیل کالج نے مرحوم پرنسپل طاہر اسحاق قریشی کی ذیرِ نگرانی سات فیزز کے دوران ہزار سے زائد بچوں کو فری ٹیکنیکل تعلیم فراہم کی ہے اور اس ادارے سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد لاتعداد بچے ملک اور بیرونِ ملک خدمات سرانجام دے کر اپنے اہلِ خانہ کا سہارا بنے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ طاہر قریشی کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے اس سال بھی فری کورسز کے زریعے علاقے کی پسماندگی دور کرنے کے لئے امپیرئیل کالج اپنی ذمہ داری نبھائے گا اور اگلے ماہ فری کورسز کا آغاز کیا جائے گا۔ صدر پریس کلب ہارون قریشی نے مزید کہا کہ فری کورسز کا انعقاد جون سے لیکر اگست کے دوران ہوگا اور پروگرام کی مکمل تفصیلات جلد اخبارات کے زریعے عوام تک پہنچائی جائیں گی۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)