ٹی ایم اے اپنا پلان دے حویلیاں کی خوبصورتی کے لئے ایوان تجارت اور تاجربرادری تعاون کرے گی،شہر کو صاف اور شفاف بناناٹی ایم اے کی ذمہ داری ہے جس کو نبھانا افسران اور اہلکاروں کا فرض ہے،ان خیالات کا اظہار صدرایوان ِ تجارت حویلیاں خورشیداعظم خان نے تاجربرادری اور ٹی ایم اے انتظامیہ کی مشاورتی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپریٹنڈنٹ ٹی ایم اے ملک طفیل،سنیٹری انسپکٹر اسد خان نے بتایاکہ سنیٹری ورکرز روزانہ کی بنیاد پر صفائی کرتے ہیں البتہ سٹاف میں کمی کے پیشِ نظر مسائل ہیں صدر ایوان ِ تجارت خورشیداعظم خان،نصیراحمدعباسی،ملک فیصل رفیق،بابوپرویز خان،صدرعبدالرشید،نسیم گوہرخان،اخلاق احمد اور دیگر نے کہا کہ حویلیاں شہر کی بہتری کے لیئے ایوان تجارت نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے ٹی ایم اے انتظامیہ صفائی کے حوالے سے پروگرام دے تاجر برادری مکمل تعاون کرے گی اس موقع پر سپریٹنڈنٹ ملک طفیل اور خورشید اعظم خان نے شہر کے بڑے نالوں کی صفائی کے کام کا معائینہ کیا اور سنیٹری سٹاف کے کام کی تعریف کی۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)