گریڈ 17 کی بھرتیوں میں ہزارہ کو نظر انداز کرنا انتہائی افسوسناک ہے ، سردار اورنگ زیب نلوٹھہ
Posted by Havelian.Net | Page Views: 969789حویلیاں (بیورو رپورٹ) گریڈ 17 کی بھرتیوں میں ہزارہ کو نظر انداز کرنا انتہائی افسوسناک ہے، ہزارہ کے ساتھ نانصافی کسی طرح قابلِ قبول نہیں ، اوپن میرٹ کی آسامیوں پر ایک بھی پزارے وال کا منتخب نہ ہونا سمجھ سے بالا تر ہے،ہزارہ کے حقوق کی آوازاسمبلی میں اٹھاؤں گا، ان خیالات کا اظہار پی کے 37 سے منتخب ایم پی اے سردار اورنگ زیب نلوٹھہ نے صدر پریس کلب ہارون قریشی ، سردار آصف و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دھرتی ہزارہ کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ ناقابل برداشت ہے اس ضمن میں صوبائی اسمبلی میں معاملہ اٹھاوں گا۔ یہاں کی مقامی سیٹوں پر اہلیان ہزارہ کا حق ہے اور ان کے حق کے لیے میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں شروع سے ہی ہزارہ کے ساتھ ناانصافی ہوتی آ رہی ہے۔ سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے مزید کہاکہ پبلک سروس کمیشن ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پراسمبلی فلور پر شدید احتجاج کروں گا اور ہزارہ کے حقوق کے تحفظ کی جنگ ہر محاذ پر لڑی جائے گی۔خیبر پختون خواہ پبلک سروس کمیشن میں حالیہ بھرتیوں میں ہزارہ کے کامیاب امیدواروں کو نظرانداز کرنے کے حوالے سے گزشتہ روز حویلیاں پریس کلب میں ہونے والی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار اورنگ زیب نلوٹھہ نے شدید غم و غصے کا اظہار کیااور نوجوان امیدواروں کے ساتھ مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)
حویلیاں ٹرک مالکان کی طرف سے کی جانے والی ہڑتال ختم، حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے مطالبات منظور کر لیے