علی خان جدون کے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی منتخب ہونے سے ہزارہ میں ترقی کا عمل تیز ہو گا
Posted by Havelian.Net | Page Views: 769983حویلیاں، علی خان جدون کا چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی منتخب ہونا ایبٹ آباد کی عوام کے لئے اعزاز ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کشمیر کمیونٹی حویلیاں کے سرگرم رہنما خواجہ یاسر لون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ یاسر لون نے ممبرقومی اسمبلی علی خان جدون کوچیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ضلع ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی علی خان جدون کا قومی اسمبلی کی سٹیڈنگ کمیٹی کا بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونا ضلع ایبٹ آباد کی عوام کے لئے اعزاز ہے انہوں نے کہا کہ علی خان جدون پڑھے لکھے اور باصلاحیت نوجوان ہے ،اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔خواجہ یاسر لون نے مزید کہا کہ علی خان جدون کے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی منتخب ہونے سے ہزارہ میں بھی ترقی کا عمل تیز ہو گا
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)
حویلیاں ٹرک مالکان کی طرف سے کی جانے والی ہڑتال ختم، حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے مطالبات منظور کر لیے