حویلیاں (بیورو رپورٹ) ہیلپ فاونڈیشن کے زیر انتظام 50 خاندانوں میں راشن تقسیم،تفصیلات کے مطابق ہیلپ فاونڈیشن کے زیر انتظام یونین کونسل ناڑہ ستوڑہ اور دیوال منال میں غریب اور مستحق 50 فیملیز میں ماہانہ راشن تقسیم کیا گیا۔ جس میں آٹا چینی،گھی،دالیں وغیرہ شامل ہیں۔دی اربن پپلک سکول کے ایم ڈی و خادم ہیلپ فاونڈیشن سردار عبدالرشید نے راشن تقسیم کیا۔ علاقے کے مستحقین نے ہیلپ فاونڈیشن کے خادمین سردار عبدالرشید اور سردار نجیب یوسف کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ ہیلپ فاونڈیشن کے زیرانتظام بیواؤں اور غریبوں میں ماہانہ راشن ہزارہ بھر مختلف یونین کونسل میں باقاعدگی سے تقسیم کیا جاتا ہے یتیم بچیوں کی شادیوں میں بھی یہ فاونڈیشن پیش پیش ہے اب تک تقریبا 75 سے زائد یتیم اور بیسہارا بچیوں کی شادیاں بھی اسی فاونڈیشن کے کریڈٹ پر ہیں، مستحق بیماروں کے علاج معالجے، مسجدوں کے ساتھ تعاون بھی کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اسی فاونڈیشن کے زیرانتظام لورہ سرکل، ایبٹ آباد میں غریب اور نادار عورتوں کے لیے سلائی سینٹر بھی کام کر رہا ہے

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)