اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنرل عمر کی اولاد کیسے غیرت پر لیکچر دے سکتی ہے۔ کابینہ خود ایک پیچ پر نہیں ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے پارلیمنٹ میں میری تقریر کو ملک دشمن قرار دیا جب کہ وزیر خارجہ میری تقریر کے ساتھ مکمل طور پر متفق تھے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ میری تقریر پر کابینہ کے ہی متفق نہ ہونے سے ثابت ہوا کہ کابینہ خود ایک پیج پر نہیں ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیر خزانہ نے میری انگلش میں تقریر پر اعتراض کیا لیکن وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خود انگلش میں تقریر کی۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)