صوبے کا بلدیاتی نظام ایک نعمت ہے جس سے عوام کے مسائل حل ہو سکتے ہیں
Posted by Nisar Khaksar | Page Views: 51422حویلیاں، ویلج کونسلوں کے ناظمین اور کونسلرزعوام کو ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے آگاہی دیں،گھراور محلے کو صاف رکھ کر ڈینگی مچھر کاخاتمہ کیا جا سکتا ہے،صوبے کا بلدیاتی نظام ایک نعمت ہے جس سے عوام کے مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ایبٹ آباد محمد ہارون تنولی،ناظم اشرف قریشی ،سابق ضلع ممبر اشرف خان جدون نے ویلج کونسل ریالہ1کے زیراہتمام ڈینگی کے خلاف آگاہی واک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علاقہ بھر سے عوام نے شرکت کی مقررین نے کہا کہ ڈینگی اور دیگر موذی امراض سے بچاؤ کے لئے عوام کو اپنے گھریلوں ماحول کو صاف رکھنا ہو گا ،اے ڈی لوکل گورنمنٹ ہارون تنولی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ویلج کونسل کی سطح پر ڈینگی کی آگاہی کے لئے پروگروم مرتب کیا ہے جس کے تحت ہرویلج کونسل میں منتخب ممبران اور عوام کو ساتھ ملا کر عوام کو صفائی کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی،ناظم اشرف قریشی نے کہا کہ مسلمان ہونے کے ناطے ہمارا ایمان ہے کہ صفائی کو ہمارے دین میں بہت اہمیت حاصل ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں ویلج کونسلوں کا نظام ایک نعمت ہے جس سے عوام کے منتخب نمائدے حکومت کی پالیسی کو عوام تک پہنچا سکتے ہیں اس موقع پر گاؤں کے لوگوں نے اے ڈی لوکل گورنمنٹ ہارون تنولی ،ناظم اشرف قریشی کی قیادت میں آگاہی واک میں حصہ لیا اور عوام کو ڈینگی سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)
حویلیاں ٹرک مالکان کی طرف سے کی جانے والی ہڑتال ختم، حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے مطالبات منظور کر لیے