حویلیاں۔ ڈی ٹائپ ہسپتال حویلیاں اب اپنی منزل کی طرف گامزن ہے۔ حویلیاں پسپتال کا گائنی وارڈ اور لیبر روم تمام سہولیات سے آراستہ ہیں اور آنے والے مریضوں کو تمام طبی امداد اور سہولیات میسر ہیں۔   ۔حویلیاں کی عوام  کے لیے خوشی کا مقام ہے کہ یہاں پر گانٹی کے کامیا ب آپریشن شروع ہو چکے ہیں ۔ گزشتہ روز بھی گائنا کالوجسٹ لیڈی ڈاکٹر شگفتہ الطاف لیڈی، ڈاکٹر روبینہ ملک زبیر اور دیگر او ٹی سٹاف نے کامیاب آپریشن کرویا ۔ آپریشن کے بعد انچارج گائنا کالوجسٹ اور دوسرے آپریشن میں معاونت کرنے والوں نے صحافیوں کو اپنی کا م کی ضروریا ت سے آگاہ کیا اورکہا کہ ہسپتا ل میں ان اشیا ء کی موجودگی سے آنے والے مریضوں کو اچھی سہولیات میسر آئیں گی ۔ اور دوسرے ہسپتالوں کا رخ کرنے کی بجائےسرکاری ہسپتال کوترجیح دیں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم سرکل حویلیاں کے لوگوں کو وہ سہولیات مہیا کریں۔ جس کے لیے حکومت وقت نے خطیر رقم لگا کر اس ہسپتال کو بنایا ہے۔ ہسپتال میں جنرل سرجن ، الٹرا ساونڈ سپشلسٹ ڈاکٹر کی تعیناتی کی جائے جو انتہائی اہم ہے۔ کیونکہ اس وقت گائنی او پی ڈی ایک سوسے زائد ہے۔ 2012مئی میں نئی بلڈنگ میں ایمرجنسی اور لیبر روم کی سروسز شروع کر دی ہیں ۔ اور انتہائی محنتی سٹاف کی لگن سے عوام کو مستفید کرنے میں دن رات مصروف ہیں ۔ اور عوام کا ڈپٹی سپیکر اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی ، پارلیمانی لیڈر سردار اورنگ زیب نلوٹھ صوبائی وزیر صحت ڈاریکٹر جنرل ہیلتھ ان پوسٹوں پر جلد ڈاکٹر تعینات کر کے عوام کو ریلیف دینے میں اپنا کردار ادا کریں جو وقت اور مریضوں کی بھی ضرورت ہے۔

ڈی ٹائپ ہسپتال حویلیاں اب اپنی منزل کی طرف گامزن ہے، جنرل سرجن ، الٹرا ساونڈ سپشلسٹ ڈاکٹر کی تعیناتی کی جائے
ڈی ٹائپ ہسپتال حویلیاں اب اپنی منزل کی طرف گامزن ہے، جنرل سرجن ، الٹرا ساونڈ سپشلسٹ ڈاکٹر کی تعیناتی کی جائے

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)