حویلیاں ہسپتال میں کسی مقامی ڈاکٹر کو ایم ایس تعینات کیا جائے،غیر مقامی ڈاکٹر ہسپتال کو وقت نہیں دے سکتے جس سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،حکومت کا حویلیاں ہاسپٹل کو تحصیل ہیڈ کوارٹر فنگشنل نہ کرنا افسوس ناک ہے،ان خیالات کا اظہار خاکسار تحریک کے ضلعی سالار زرشاد حیدر،ممبرتحصیل کونسل امجداقبال تنولی اور ناظم سہراب احمد نے اپنے ایک بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ حویلیاں ہسپتال تحصیل حویلیاں کی واحد ہاسپٹل ہے جہاں ڈی ایچ کیو اور ایوب کمپلکس کے بعد سب سے زیادہ مریضوں کا رش ہوتا ہے لیکن ہسپتال میں تعینات نااہل اور غیر مقامی انچارج ہونے سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملتا خاکسار رہنما نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کے دورہ ہسپتال کے موقع پر عوامی شکایات نے ایم ایس کو تبدیل ہونا پڑا ،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت حویلیاں ہسپتال کے لئے فوری کسی مقای ڈاکٹر کو ایم ایس تعینات کرے تا کہ ضلعی سطح پر جو سہولیات فراہم کی جاتی ہیں وہ مریضوں کو دستیاب ہو سکیں،ممبر تحصیل کونسل امجد اقبال اور ناظم سہراب احمد نے کہا کہ حویلیاں ہسپتال کا تحصیل ہیڈ کوارٹر فنگشنل نہ ہونا افسوس ناک ہے۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)