لفافہ صحافت کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھا ئیں گے ،ذاتی مفاد کے لیے عوامی مفاد و حقائق پس پشت ڈالنے واالے صحافیوں کے خلاف سخت تادیبی کا روائی کریں گے۔ ہارون اسحاق قریشی

حویلیاں ِ  حویلیاں پریس کلب سے منسلک کسی صحافی کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی اور خصوصی طور پرسوشل میڈیا پر نعش کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، انتظامیہ سے پیسے اور ذاتی مفاد حاصل کر کے حقائق کو چھپانے والے صحافیوں کے خلاف سخت کاروائی کریں گے، حویلیاں پریس کلب کی تقریبِ حلف برداری 9 جون بروز ہفتہ کو منعقد کی جائے گی ان خیالات کا اظہار صدر حویلیاں پریس کلب ہارون اسحاق قریشی نے پریس کلب کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں موجود حویلیاں پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے تمام ممبران نے متفقہ طور پر پریس کلب کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے ممبران کے خلاف کاروائی کی حمایت کر دی اور اسی ضمن میں متعدد ارکان کی ممبرشپ غیر معینہ مدت کے لئے معطل کر دی گئی۔ اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ نوجوان صحافیوں کو انکی کارکردگی کی بنیاد پر پریس کلب کی ممبرشپ دی جائے گی ۔ صدر پریس کلب ہارون اسحاق قریشی کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں پریس کلب کی تقریبِ حلف برداری کے متعلق بھی کئی اہم فیصلے کئے گئے۔گذشتہ سالوں کے برعکس اس دفعہ حلف سیاسی شخصیت کی بجائے علمی شخصیت سے لیا جائے گا۔ تقریبِ حلف برداری کا انعقاد 24 رمضان المبارک بروز ہفتہ کیا جائے گا۔رمضان المبارک کی نسبت سے تقریب حلف برداری میں نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام بھی کیا جائے گا اور سیاسی تقاریر کی بجائے حمد و نعت کو ترجیح دی جائے گی۔تقریبِ حلف برداری میں ممتاز پاکستانی شعراء جناب جنیدآزر،جناب اطہر ضیاء ، محترمہ شائستہ چوہدری اور دیگر شعراء اور ثناء خواں حضرات شرکت کریں گے۔ 

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)