حویلیاں۔کس کس با ت کا رونا روئیں کہ یہا ں تو آ وے کا آوا ہی بگڑ اہو ا ہے ۔تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کی نا اہلی ادارہ کی طرف سے تیا ر کردہ نیا ٹیوب ویل عرصہ دس ماہ سے ناکارہ اور ادھورا پڑا ہے۔ جبکہ متعلقہ حکام سے جواب نہیں دیا جا رہا عوامی حلقے نے ٹی ایم اے کی کا رکردگی پر سخت غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ محلہ بیگہ میں نیا ٹیوب ویل بورنگ کے بعد عمارت تیا ر کر کے بند کر دیا گیا ہے اور عرصہ گزرنے کے بعد اس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے بورنگ کے علاوہ کوئی کا م بھی عمل میں نہ لایا گیا نہ ہی ٹرانسفارمر لگایا گیا بلکہ پائپ لا کر رکھنے کے کچھ عرصے بعد انہیں وہا ں سے غائب کر دیا گیا عوامی حلقے کا کہنا ہے کہ گرمیوں کا موسم آتے ہی پانی کا مسئلہ شروع ہوجاتاہے متعلقہ ادارے سے پوچھنے پر کبھی ٹیوب ویل خراب تو کبھی بجلی کا بہانہ بنا دیا جاتاہے اس مسئلے کے حل کے لیے نیا ٹیوب ویل بنانے کا کا م عمل میں لایا لیکن وہ بھی بے سود متعلقہ حکام سے ہماری درخواست ہے کہ اس کام کو عملی جامہ پہنایا جائے تا کہ پانی کا مسئلہ حل ہو سکے۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)