جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے لیے میرے سرکل میں کوئی جگہ نہیں اور نہ ہی ایسے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار نو تعینات ڈی ایس پی حویلیاں سرکل کیڈٹ اعجاز نے حویلیاں پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداروں سے تعارفی میٹنگ کے موقع پر کیا۔ ڈی ایس پی کیڈٹ اعجاز نے کہا کہ منشیات فروش اورجرائم پیشہ عناصر یاتو علاقہ چھوڑدیں یا پھر سچے دل سے ہمیشہ کے لئے توبہ کر کے اچھے شہری بن جائیں، میں نے اپنے تمام کیرئیر کے دوران نہ ہی ایسے عناصر کے ساتھ کبھی رعایت کی ہے اور نہ ہیمستقبل میں کروں گا۔ کیڈٹ اعجاز نے مذید کہا کہ جس طرح عام شہریوں کے جان ومال اور عزت کی حفاظت ہم پر فرض ہے اسی طرح معاشرے میں موجود شریر عناصر کو پابندِ سلاسل بنانا اور ان کو قانون کے کٹہرے تک پہنچانا بھی ہمارا فرض ہے۔انہوں نے جرائم پیشہ افراد کو وارننگ جاری کرتے ہوئیکہا کہحویلیاں پولیس اپنے فرائض کو نیک نیتی سے انجام دیتی رہے گی ۔ اس موقع پر حویلیاں پریس کلب کے صدر ہارون اسحاق قریشی کی طرف سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈی ایس پی کیڈٹ اعجاز نے کہا کہ سڑکوں کو کلیئر کرنا ہماری ذمہ داری ہے جبکہ بازار میں موجود نا جائز تجاوزات کو ختم کرنا ٹی ایم اے کی ذمہ داری ہے، اداروں پر لازم ہے کہ وہ اپنے اپنے حصے کاکام اچھے طریقے سے کریں اور علاقے کی فلاح وبہبود کی خاطر آپس میں قانون کے مطابق تعاون بھی کریں۔ تجاوزات کے حوالے سے ٹی ایم اے حویلیاں کو جب بھی حویلیاں پولیس کی ضرورت پڑے گی حویلیاں پولیس اپنی ذمہ داری بھر پور طریقہ سے ادا کرے گی۔ڈی ایس پی کیڈٹ اعجاز نے مذید کہا کہ رمضان میں حویلیاں شہر کی عوام کو ٹریفک کے مسائل سے نجات دینے کیلئے پلان ترتیب دید یاگیا ہے اور حویلیاں شہر میں موجود غیر قانونی مِنی اڈوں کیخاتمے کے لیے جلد ہی کاروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی کیڈٹ اعجاز نے عوام سے اپیل کی کہ حویلیاں سرکل کو منشیات اور جرائم سے پاک کرنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اگر محکمہ پولیس یا عوام کی طرف سے کہیں پر لاپروائی برتی جا رہی ہے تو اسکی نشاندہی کر کے معاشرے کی فلاح میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)