حویلیاں کینٹ ۔ محکمہ سوئی گیس نے کنٹونمنٹ آبادی میں کھدائی کے دوران ایک ہزارفٹ سے زائد پانی کی پائپ لائن اکھاڑ دی ،وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ لیاقت خان جدون اور چیف ایگزیکٹو آفیسرمحمدبلال رشید نے نوٹس لیتے ہوئے کام بند کروا دیا،پختہ گلیوں اور واٹرسپلائی کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیں گئے،محکمہ سوئی گیس کینٹ بورڈ اور عوامی نمائدوں کو اعتماد میں لے کر کام کریں ۔ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو کینٹ آفیسر محمد بلال رشید اور وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ لیاقت خان جدون نے محلہ شیخاں میں محکمہ سوئی گیس کی طرف سے کھدائی کے دوران پانی کی پائپ لائنوں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں کو فوری کام بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گیس لائن کی تنصیب میں پکی گلیوں اور راستوں کو نقصان کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ جن پانی کے پائپوں کو توڑا گیا ہے محکمہ ان کی مرمتی کو یقینی بنائے تا کہ عوام کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سی ای اونے کہا کہ لاکھوں روپے کے فنڈ سے کنٹونمنٹ کی گلیوں کی پختگی اور واٹرسپلائی سکیم پر خرچ ہوئے ہوئے ہیں ان کو ضائع نہیں ہونے دیں گے ۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)