حویلیاں, رمضان المبارک کی آمد واپڈا نے روزہ داروں کی بددعائیں اور گالیاں سمیٹنا شروع کر دیں ،حویلیاں شہر اور گرد ونواح میں پہلی سحری اور نماز فجر کے وقت بجلی کی لوڈشیڈنگ نے حکومتی دعوؤں کی حقیقت کھول کر رکھ دی،گھریلو صارفین اور کاروباری حلقے شدید پریشان ،رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی حسب روایت واپڈاحکام نے پہلے ہی روزے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کر کے اپنی کارکردگی ظاہر کر دی ہے ادھر حکومت کے بلند بانگ دعوے بھی ہوا میں تحلیل ہوگئے عوامی حلقوں نے رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو عوام دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے پانچ سالوں میں ملک سے لوڈشیڈنگ ختم نہیں کر سکی جو کہ حکومت کی ناکامی کی دلیل ہے عوامی حلقوں نے حویلیاں میں ہونے والی سحری اور نماز فجر میں ہونے والی بجلی کی لوڈشیڈنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت اور مقامی واپڈا حکام سے مطالبہ کیا کہ ماہِ رمضان میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ورنہ گھریلو صارفین اور کاروباری حلقے شدید احتجاج کریں گے۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)