حویلیاں دوسرے رمضان بھی روزے دار بجلی کی آنکھ مچولی کا شکار رہے ،عین صبح کی نماز میں بجلی کی لوڈشیڈنگ عوام کی سمجھ سے بالا تر ہے کوئی غیر مسلم بھی ایسا نہیں کر سکتا عوام کا ردِعمل ،رمضان کے شروع ہوتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ اپنے عروج پر پہنچ گئی پہلی نماز تراویخ سے لیکر دوسرے رمضان کی نمازِ فجر تک بجلی کی آنکھ مچولی جاری گذشتہ روز عین نماز فجر کے وقت شہر بھر میں بجلی بند کر دی گئی جس پر مساجد میں موجود نمازی حضرات نے دل کھول کر حکومت اور واپڈا حکام کی ہدائت کے لئے دعائیں کی لوگوں کا کہنا تھا کہ کوئی غیر مسلم بھی ماہِ رمضان میں روزہ داروں کے ساتھ ایسا نہیں کرتا لیکن ہمارے مسلمان واپڈا والوں کو نماز کے اوقات کا بھی احترام نہیں ۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)