حویلیاں, رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ مرکزی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتاثبوت ہے ،حکومت کے دعوے کاغذی شیر ثابت ہوئے ہیں ،ماہ مبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بدترین عوام دشمنی ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف تحصیل حویلیاں کے صدر اور ممبر تحصیل کونسل فریدون خان نے اخباری نمائدوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت پانچ سال سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کر رہی ہے لیکن ہر رمضان کے مہنے میں روزہ داروں کو گرمی کے عذاب میں مبتلا کر دیا جاتا ہے جو کہ عوام دشمنی کی مثال ہے فریدون خان نے کہا کہ الیکشن 2018میں عوام کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ جھوٹے وعدے کرنے والوں کے ساتھ ہیں یا سچی قیادت کے ساتھ انہوں نے کہا ماہِ رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے روزے داروں کے ساتھ کاروباری طبقہ کے لئے بھی شدید پریشانی کا سبب ہے حکومت کم از کم ماہِ مبارک میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے تا کہ لوگ روزے کی حالت میں گرمی کی شدت سے محفوظ رہ سکیں ۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)