اہل حدیث یوتھ فورس ضلع ایبٹ آباد کے انتخابات محمد عثمان سلیمان صدر ،آصف مسعود جنرل سیکرٹری منتخب مرکزی جمعیت اہل حدیث کی ذیلی تنظیم اہل حدیث یوتھ فورس ضلع ایبٹ آباد اور تحصیل حویلیاں و ایبٹ آباد کے انتخابات گزشتہ روز مدرسہ انوارالاسلام سلطانپور میں منعقد ہوئے جس میں تحصیل حویلیاں اور تحصیل ایبٹ آباد کے صدور و جنرل سیکرٹریز کا انتخاب بلا مقابلہ ہوا جبکہ ضلع ایبٹ آباد کی صدارت کے لئے ہونے والے انتخابات میں محمد عثمان سلیمان شوری کی اکثریت سے ضلعی صدر منتخب ہو گئے جبکہ ضلعی جنرل سیکرٹری کے لئے حافظ آصف مسعود کا انتخاب بلا مقابلہ کیا گیا ۔۔۔ انتخابات کا انعقاد نہایت پرامن ماحول میں ہوا جس میں چئیرمین انتخابی بورڈ ڈاکٹر عبدالکریم ندیم ممبران قاری عرفان مولانا سرفراز فاروقی اور مولانا خورشید خان نے شرکت کی اس موقع پر مرکزی جمعیت اہل حدیث تحصیل حویلیاں اور ضلع ایبٹ آباد کی قیادت بھی موجود تھی انتخابی اجلاس مولانا اورنگزیب ناظم مرکزیہ ضلع ایبٹ آباد کے پند ونصائح پر اختتام پذیر ہوا انفارمیشن سیل اہل حدیث یوتھ فورس ضلع ایبٹ آباد

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)