حویلیاں (خاکسار نثار احمد ) تحریکِ انصاف کے وزیر حویلیاں کے لئے 20 کروڑ کا اعلان کر کے عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ جو لوگ پانچ سالوں میں حویلیاں بائی پاس ، حویلیاں ہسپتال ، گرلز کالج اور حویلیاں کو بنیادی سہولیات نہیں دے سکے وہ دو ماہ میں 20 کروڑ صرف کرپشن کے لئے استعمال کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر مشتاق غنی کی طرف سے حکومت کے آخری دنوں میں حویلیاں شہر کی بیوٹیفیکیشن کے لئے 20 کروڑ فنڈ کی منظوری صرف سیاسی نعرہ ہے اور کرپشن کا بہانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح وزیرِ اعلیٰ نے پشاور سہر کے فنڈز کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کیا اور کروڑوں روپے کی کرپشن کی اسی طرح ایبٹ آباد کے وزراء بھی کرپشن کا دروازہ کھولنا چاہتے ہیں۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ پانچ سال پیں صوبائی حکومت حویلیاں کو ایک معیاری ہسپتال ، حویلیاں بائی پاس اور گرلز کالج نہیں دے سکی۔ حویلیاں گرلز کالج کے 12 کمروں میں 13 سو طالبات تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ شہر میں گندگی، بے ہنگم ٹریفک اور بنیادی مسائل کے انبار ہیں جو گذشتہ پانچ سال میں حل نہیں ہو سکے۔ آخری دو ماہ میں بیس کروڑ کا نعرہ لگا کر سرکل حویلیاں کے لوگوں کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ عوام تحریکِ انصاف اور ہزارہ کے نام نہاد لیڈروں کو دیکھ چکے ہیں اور 2018 میں ان کو مسترد کر دیں گے۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)